خود کو پہچانیں ،دوسروں کو جانیں

خود کو پہچانیں ،دوسروں کو جانیں

شخصیت

آپکا وجود اس دنیا میں کسی نعمت سے کم نہیں۔جی ہاں یقین کریں اور آزما لیں۔کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں آپکی آمد ایک اہم واقعہ ہے۔آپکو روئے زمین پہ اس طرح بھیجا گیا جیسے چاند پہ راکٹ بھیجا جاتا ہے۔اس راکٹ میں سمتیں اور راستے دکھانے والا آلہ بھی نصب ہے۔یہ آلہ آپکا دماغ ہے۔اس راکٹ میں ایندھن فراہم کرنے، صاف کرنے اور سپلائی کرنے والے آلات بھی ہیں۔ انکا نام ہے آپکا معدہ جگر اور دل۔آپ اور آپکا دماغ مل کر زندگی کے راستے چن سکتے ہیں۔ان راہوں پہ چل کے اپنی منزل پا سکتے ہیں۔اسلیے آپکو چاہیے
کہ اپنے آپکو اپنے آس پاس رہنے والوں کو جانیں اور پہچانیں۔اس کائنات کو پہچانیں جس کا آپ ایک اہم حصہ ہیں۔قرآن حکیم میں بھی تو ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جس نے خود کو پہچانا اس نے اپنے رب کو پہچانا۔
اردو فلک کے اس کالم میں ہم نہ صرف آپکی شخصیت کی پہچان کروائیں گے بلکہ اسکی جانچ اور بہتری میں بھی رہنمائی کریں گے۔
بقول شاعر
کیاں پر بات کرنی ہے
کہاں سر کو جھکانا ہے
کہاں نظریں ملانی ہیں
کہاں پلکیں گرانی ہیں
ہمیں کو تو بتانا ہے
کیا آپ رومانٹک ہیں؟
زندگی کی بنیادی ضروریات پانی ہوا اور مٹی کی طرح محبت بھی اہم ہے۔ اسکی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔یہ کئی خانوں میں بٹی ہوتی ہے۔جیسے جیسے آپکے تجربے اور حلقے میں اضافہ ہوتا ہے آپکی محبتیں بھی پھیلتی چلی جاتی ہیں۔ والدین کی محبت،جیون ساتھی بہن بھائیوں اور دوستوں کی محبتیں۔لیکن جان پہچان دوستی اور محبت میں ایک باریک سا فرق ہے جسے آپ تجربے سے سمجھ سکتے ہیں۔محبت یکطرفہ نہیں ہوتی ۔یہ آپکی زندگی، آپکے فیصلوں اور کیریر پر اثر انداز ہوتی ہے۔سب محبتوں میں سے سب سے اہم جیون ساتھی کی محبت کو سمجھا جاتا ہے۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ماہرین محبت کے مطابق محبت کبھی نہیں مرتی۔ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔محبت چاہے حاصل ہو یا نہ ہو دل کے کسی نہ کسی گوشے میں کسی نہ کسی نہاں خانے میں ضرورچھپی رہتی ہے۔محبت دب تو سکتی ہے مگر مر نہیں سکتی۔یقین نہ آئے تو کبھی تنہائی میں اپنا دل ٹٹول کر دیکھ لیں۔آپکو آپکی محبت مل جائے گی اگر آپکے سامنے نہیں ہے تو۔خیر آج آپ اپنا امتحان خود لیں ہم آپکی مدد کریں گے کہ آپ کتنے رومانٹک ہیں۔
یہ اسلیے ضروری ہے کہ محبت کے بغیر خوشگوار زندگی گزارنا مشکل ہے اس لیے کہ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو بڑے سے بڑے پیچیدہ مسائل حل کر سکتا ہے۔ یہ ایک عظیم جذبہ ہے۔اسکی عظمت زمیں تا فلک پھیلی ہوئی ہے اسکی کوئی قیمت نہیں ہاں مگر آپکے خوبصورت اور سچے جذبات ہی اسکی قیمت ہو سکتے ہیں۔کیا آپکو کبھی محبت ہوئی اگر نہیں تو اب کر لیں نا کیا حرج ہے۔محبت دیں گے تو محبت ضرور ملے گی اور اگر نہ ملے تو ہم سے پوچھ لیں۔مگر اس سے پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ آپ خود کتنے رومانٹک ہیں؟
ذیل میں دیے گئے سوالنامے کے پوائنٹس لگائیں۔پھرجوابات جدول میں دئے گئے اسکور کے مطابق چیک کریں اور دیکھیں کہ آپ کس درجے کے رومانس کے مالک ہیں۔
جب آپ کسی محفل میں جائیں تو کیامحفل میں موجود اجنبی لوگ؟
الف۔ آپ پر سرسری نگاہ ڈال کر باتوں میں مصروف ہو جاتے ہیں؟
ب۔ آپ پر بالکل توجہ نہیں دی جاتی؟
ج۔اہل محفل آپکو بھرپور توجہ دیتے ہیں؟
سوال نمبر ۲۔کیا آپکو دوستوں کی سالگرہ اور خاص مواقع یاد رہتے ہیں؟
الف۔یاد نہیں رہتے؟
ب۔آپ پہلے سے منصوبہ بنا کر انہیں حیران کر دیتے ہیں۔
ج۔آپ یاد تو رکھتے ہیں مگر منانا بیوقوفی سمجھتے ہیں؟
سوال نمبر۳ ۔ آپ کے نظریات و خیالات کے بارے میں لوگوں کی عمومی رائے کیا ہے؟
الف۔ انہیں پسند کیا جاتا ہے؟
ب۔ ان پہ توجہ دی جاتی ہے؟
ج۔اکثر لوگ آپکے خیالات کو قیمتی اور قابل ذکر سمجھتے ہیں؟
سوال نمبر ۴۔ جب آپ اپنے ساتھی یا دوست کا کوئی کام کرتے ہیں تو کیا آپ؟
الف۔کام کو اپنے انداز میں نبٹانے کے لیے جھگڑا کرتے ہیں؟
ب۔اپنے ساتھی کو یہ جتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ اس سے ذیادہ با صلاحیت ہیں۔
ج۔ اپنے پارٹنر یا ساتھی کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں؟
سوال نمر ۵ ۔آپکے خیال میں سرد راتوں میں برف باری یا بارش دیکھنے کا خیال؟
الف ۔احمقانہ ہے؟
ب۔عملی طور پر ممکن نہیں؟
ج۔بہت پر کشش اور اچھا ہے؟
سوال نمبر ۶۔ آپکے خیال میں آپ ؟
الف۔بہت پر کشش اور اسمارٹ ہیں؟
ب۔عام شکل و صورت کے مالک یا مالکہ ہیں؟
سوال نمبر ۷۔ اگر آپکا منگیتر آپ سے یہ فرمائش کرے کہ آپ اسکی خاطر چوبیس گھنٹے ایک ٹانگ پہ کھڑے رہیں تو کیا آپ ؟
الف۔ایکدم رشتہ توڑ دیں گے؟
ب۔مطلوبہ شرط کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے؟
ج۔ اسکے خیال کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے؟
سوال نمبر ۸ ۔اگر آپکی منگیتر چاندنی رات میں سیر کرنے کی خواہش کا اظہار کرے تو کیا آپ؟
الف۔ تھکن کا ظہار کریں گے؟
ب۔سیر کے بجائے کہیں اور جانے کا ارادہ ظاہر کریں گے؟
ج۔ اسکی خواہش کے مطابق عمل کریں گے؟
اب اس جدول کی مدد سے اپنے پوائنٹس معلوم کریں
اسکور بورڈ پوائنٹس
سوال نمبر الف ب ج
۱ ۳ ۰ ۴
۲ ۰ ۴ ۱
۳ ۴ ۰ ۳
۴ ۳ ۲ ۱
۵ ۴ ۲ ۱
۶ ۳ ۴ ۱
۷ ۴ ۱ ۲
۸ ۰ ۲ ۴

اگر آپ نے اوپر دیے گئے جدول میں درج پوائنٹس کی مدد سے اپنے کل نمبر معلوم کر لیے ہیں تو اب آپ اپنی شخصیت کے رومانوی اور دوستانہ پہلو کا تجزیہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
اگر آپ نے کل ۳۲ تا ۵ ۲ نمبر لیے ہیں تو ! آپ کو خوشگوار اور اچھی زندگی گزارنے کے گر آتے ہیں۔آپ روزمرہ کی پریشانیوں کو اپنے اوپر طاری نہیں ہونے دیتے۔آپ کے پاس ایک محبت بھرا دل ہے۔آپ کو پیار کا جواب پیار سے دینا آتا ہے۔آپکا شریک سفر آپ پر فخر کر سکتا ہے۔
اگر آپ نے ۱۸ سے ۲۵ تک نمبر لیے ہیں تو آپکی شخصیت کچھ عرصہ پہلے تو رومانوی تھی لیکن اب آپکی زندگی خشک ہوتی جا رہی ہے۔جبکہ آپکو پتہ ہے کہ صرف محبت ہی آپکی زندگی کو کوشگوار بنا سکتی ہے۔لیکن آپ زندگی کی دوسری مصروفیات میں اپنی زندگی کا حسن برباد کر رہے یں۔اگر آپ چاہیں تو دوسروں کی تعریف سے اپنی زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔اسکے ساتھ ہی اپنی شخصیت کو زیادہ دلکشی دینے کے لیے ازیادہ موثر انداز میں گفتگو کریں، اور ہلکے رنگوں کے لباس استعمال کریں۔ان میں ہلکا فیروزی،آسمانی اور سفید اہم ہے۔ خواتین کے لیے ان رنگوں کے علاوہ ہلکا اورنگ،پیچ کلر اور ایپل گرین بھی مناسب ہے۔
اگر آپکا اسکور ۱۸ سے کم ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ فرسٹریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔جبکہ مایوسی اور ڈپریشن آپکو گھن کی طرح کھا رہی ہے۔اس لیے آپ سب کچھ بھول کر زندگی کی گہما گہمی میں دلچسپی لینا شروع کر دیں۔صرف خوبصورت لوگ ہی نہیں بلکہ عام شکلو صورت والے لوگ بھی اپنے انداز تخاطب اخلاق اور نفیس خیالات سے دوسروں کے دلوں کو فتح کر سکتے ہیں۔آپکو دوسروں کی نقالی کے بجائے اپنے انداز اور گفتگو اور سوچ کو ترقی دینی چاہیے۔اسطرح لوگ آپکی بات پر توجہ دیں دیں گے۔کسی کو آئیڈیل بنانے سے بہتر ہے کہ آپ دوسروں کے لیے آئیڈیل بنیں۔امید ہے آپکی شخصیت کی یہ جانچ آپکو فائدہ دے گی۔

خود کو پہچانیں ،دوسروں کو جانیں“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں