خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

بہت سے لوگ خلاءباز بننے اور خلاءمیں جانے کے خواہش مند ہوں گے لیکن کیا آ پ کو معلوم ہے کہ خلاءباز بننے کے لیے کیا کچھ تعلیم و تجربہ ضروری ہے اور خلاءبازوں کو تنخواہ کتنی ملتی ہے؟ ڈیلی سٹار کے مطابق خلاءبازمنتخب ہونا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ خلاءباز عام طور پر بطور پائلٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہیں اور سپرفاسٹ طیارے اڑاتے ہیں۔ خلاءبازی کے لیے درخواست دینے سے پہلے ان کے پاس ہوائی جہاز اڑانے کا 3سالہ یا 1ہزار گھنٹے کا تجربہ ہونا چاہیے۔

س کے بعد ان کے پاس سائنس، انجینئرنگ یا ریاض میں ماسٹرز ڈگری ہونی چاہیے اور پھر ایک انتہائی سخت سلیکشن پراسیس ان کا منتظر ہوتا ہے، جس میں جسمانی امتحان سے کڑے انٹرویوز تک کے کئی مراحل ہوتے ہیں جن میں سے شاذ ہی کوئی گزر پاتا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ2017ءمیں ناسا کو 18ہزار 300لوگوں نے خلاءباز بننے کے لیے درخواستیں دی تھیں جن میں سے صرف 12منتخب ہوئے تھے۔

تنخواہ کی بات کی جائے تو خلاءبازوں کو گریڈ کے لحاظ سے تنخواہ دی جاتی ہے۔ ان کے گریڈ جی ایس 12سے 13تک ہوتے ہیں اور ہر گریڈ میں 1سے 10تک درجے ہوتے ہیں۔ ابتداءمیں جی ایس 12درجہ 1کے پائلٹ کی تنخواہ 66ہزار 167ڈالر (تقریباً 1کروڑ 4لاکھ روپے) سالانہ ہوتی ہے۔ جب یہ خلاءباز جی ایس 12درجہ 10تک پہنچتا ہے تو اس کی سالانہ تنخواہ 81ہزار 21ڈالر (تقریباً 1کروڑ 28لاکھ روپے) ہو جاتی ہے۔ جی ایس 13درجہ 10تک پہنچ کر خلاءبازوں کی سالانہ تنخواہ 1لاکھ 2ہزار 288ڈالر (تقریباً 1کروڑ 61لاکھ روپے) ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں