خراب موسم کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل

ماہرین موسمیات نے ڈرائیور حضرات کو نصیحت کی ہے کہ وہ خراب موسم کی وجہ سے ڈرائیونگ میں احتیاط سے کام لیں خاص طور سے جمعرات کی صبح میں۔سخت موسم اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔بدھ کے روز موسم خوشگوار تھا مگر رات میں برف پگھلنے کے بعد صبح تک جم گئی جس کی وجہ سے ٹریفک میں مشکلات دیکھنے میں آئیں۔جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں ان میں رگے،موس اور ہالڈن کے شہر شامل ہیں۔یہ معلومات ٹریفک ڈائیریکٹر Hilde Bjørnstad ہلڈے بیورن اسٹاڈنے ٹی وی چینل این آر کے NRK. کی خبر رساں ایجنسی کو بتائی ۔
سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے مشرقی ناروے میں کئی حادثات کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی۔پولیس نے ٹویٹر کے سوشل میڈیا پر لوگوں کو خراب موسم کی وجہ سے ٹریفک کی مشکلات میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔
جبکہ شمالی علاقوں میں رسائی بہت مشکل ہو گئی ہے ۔خراب موسم کی وجہ سے تھرومسو میںگراتھانگن Gratangen mountains
پہاڑ سے گزرنے والی موٹر وے ای سکس پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اخبار نور لیس کے مطابق لاروک میں کئی مقامات پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں