خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ کے یوم ولادت پرایک خوبصورت نعت

اقبال رضوی
اسلام کے بقاء کی ضمانت ہیں فاطمہ
قرآن کی جیتی جاگتی صورت ہیں فاطمہ

کردارمیں رسول کی سیرت ہیں فاطمہ
خالق کو جس پہ ناز وہ عطر ت ہیں فاطمہ

امت پہ ذات باری کی رحمت ہیں فاطمہ
ہم آسیوں کی وجہء شفاعت ہیں فاطمہ

اٹھ کیوں نہ جائیں آمد زہرہ پہ خودرسول
آخرشریک کاررسالت ہیں فاطمہ

اٹھ کیوں نہ جائیں آمد زہرہ پہ خودرسول
آخرشریک کاررسالت ہیں فاطمہ
ہ

اپنا تبصرہ لکھیں