حیرت مشکلات میں پھنسے مسلمان ملک پر سعودی شاہ سلمان نے نوٹوں کی بارش کر دی، یہ یمن نہیں بلکہ۔۔۔ ملک کا نام جان کر آپ کی کی انتہاء نہ رہے گی

مشکلات میں پھنسے مسلمان ملک پر سعودی شاہ سلمان نے نوٹوں کی بارش کر دی، یہ یمن نہیں بلکہ۔۔۔ ملک کا نام جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

 سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مشکلات میں پھنسے ایک مسلمان ملک پر نوٹوں کی بارش کر دی ہے اور یہ ملک یمن نہیں بلکہ مالدیپ ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شدید مالی مشکلات کے شکارمالدیپ کو مختلف منصوبوں کی مد میں سعودی عرب نے 16کروڑ ڈالر (تقریباً 16ارب روپے) کی خطیر رقم دے دی ہے۔ اس امداد پر سعودی عرب میں تعینات مالدیپ کے سفیر عبداللہ حمید نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں شاہ سلمان، ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں میرے ملک کا ساتھ دیا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔‘‘
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی سعودی عرب مالدیپ کو کروڑوں ڈالرز کی مالی امداد دے چکا ہے۔ اس سے پہلے 10کروڑ ڈالر(تقریباً10ارب روپے) ایک ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے جبکہ 8کروڑ ڈالر (تقریباً8ارب روپے) ہلہومیلے نامی شہر کی ڈویلپمنٹ کے لیے دیئے گئے۔ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مالدیپ میں ہونے والے حالیہ واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں مالدیپ کے عدم استحکام اور ناقص سکیورٹی صورتحال پر سخت تحفظات لاحق ہیں۔تاہم یہ بات زیرغور رہے کہ یہ مالدیپ کے اندرونی معاملات ہیں۔‘‘ ان اندرونی معاملات پر مالدیپ کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’’امید ہے کہ مالدیپ کا سیاسی عدم استحکام مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل ہو جائے گا اور اس کے لیے کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس وقت ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے جو آئینی طور پر صرف 15دن تک رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد اگر پارلیمنٹ اس کی مدت نہ بڑھائے تو یہ خودبخود ختم ہوجائے گی۔‘‘

اپنا تبصرہ لکھیں