حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کا کفن کیسے تیار ہوا؟

حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کا کفن کیسے تیار ہوا؟

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک عورت بردہ لے کر آئی، حضرت سہل رضی اللہ عنہ  نے (اپنے شاگرد سے) پوچھا : تم جانتے ہو بردہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا: ”ہاں“ یہ ایک چادر ہے جس کے حاشیت بنے ہوتے ہیں۔ ۔ ۔

اس عورت نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے یہ چادر اپنے ہاتھوں سے تیار کی ہے اور آپ کو پہنانا چاہتی ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے چادر ضرورت مند کے طور پر اس سے لے لی۔ پھر رسول اللہ ﷺ اسے تہبند کے طور پر باندھ کر ہمارے پاس تشریف لائے۔ صحابہ کرام میں سے حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نے اسے چھوا اور عرض کی: اللہ کے رسول! یہ مجھےعطاء کردیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں لے لو“ پھر آپ جس قدر اللہ تعالٰی نے چاہا مجلس میں بیٹھے اس کے بعد گھر تشریف لے گئے اور وہ چادر لپیٹ کر ان کے پاس بھیج دی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے حضرت عبدالرحمان سے کہا: تو نے اچھا نہیں کیا کہ آپ ﷺ سے وہ چادر مانگ لی جبکہ تمہیں معلوم ہے کہ آپ ﷺ کسی سائل کو محروم نہیں کرتے۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے وہ چادر اس لیے مانگی تھی کہ جب میں مروں تو یہ میرا کفن ہو، حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ چادر ان کے لیے بطور کفن ہی استعمال ہوئی

اپنا تبصرہ لکھیں