حساس سکولوں میں ’پینک بٹن ‘ لگائے جائیں گے لاہور پولیس

رپورٹ، وسیم ساحل

ناقابل فراموش سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کے اسکولوں کے لیے ہائ

سیکورٹئ اور حفاظتی انتظامات کرنےکا اعادہ کیا گیاتھا اس سلسلے  میں 
 ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکی جانب سے حساس سکولوں میں پینک بٹن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور کے تمام حساس سکولوں میں پینک بٹن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جسے تین دن میں تمام حساس سکولوں میں نصب کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پینک بٹن کا کنٹرول سکول کے پرنسپل کے پاس ہو گا جبکہ اس بٹن کے دبانے کے بعد پولیس کنٹرول روم میں سائرن بج جائے گاجبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس فوری موقع پر پہنچ جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واضح کیا ہے کہ پینک بٹن نہ لگانے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی
اپنا تبصرہ لکھیں