حبیب بینک لمیٹڈ (HBL ) کا تاریخ ساز قدم, بیجنگ، چین میں برانچ کا افتتاح کردیا

حبیب بینک لمیٹڈ (HBL ) کا تاریخ ساز قدم,  بیجنگ، چین میں برانچ کا افتتاح کردیا

حبیب بینک لمیٹڈ ( HBL ) چین کے دارالحکومت، بیجنگ میں برانچ کھولنے اور صارفین کو خدمات فراہم کرنے والا پہلا پاکستانی بینک بن گیا۔

HBL بیجنگ کی افتتاحی تقریب میں کلائنٹس، ریگولیٹرز اور  بینک کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹیوز شریک ہوئے۔ پاکستان سے، ڈپٹی گورنر،  سٹیٹ بینک آف پاکستان، جمیل احمد، چیئرمین ایچ بی  ایل، سلطان علی الانہ، حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو افسر، محمد اورنگزیب سمیت HBL کے سینئر ایگزیکٹیوز اور کسٹمرز نے ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔ HBL بیجنگ، بینک کے معزز کلائنٹس کو پروڈکٹس اور سروسز کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے۔

HBL، پاکستان اور چین کی حکومتوں اور ریگولیٹرز کا شکرگزار ہے جنھوں نے برانچ کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے بھروسے اور اعتماد کا اظہار کیا۔

HBL، پاکستان کا پہلا اور واحد بینک ہے جس کی بیجنگ میں برانچ ہے، جبکہ جنوبی ایشیا اور MENA ریجن کے اُن تین بینکوں میں شامل ہے جو چین میں مکمل RMB بزنس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ HBL بیجنگ، ارومچی کے بعد، چین میں  حبیب بینک لمیٹڈ کی دوسری اور مرکزی برانچ ہے۔ دونوں برانچوں میں فارن ایکسچینج اور RMB لائسنس کی سہولیات موجود ہیں جو کسٹمرز کی مختلف کرنسی کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔

HBL کی چین میں موجودگی کی مدد سے بینک کو CPEC اور BRI راہداری کے منصوبوں میں شامل سرکاری کمپنیوں اور نمایاں مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ HBL کے لیے چین کی مارکیٹ کی اہمیت صرف چین اور CPEC میں بزنس تک محدود نہیں، بلکہ HBL اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے مختلف ممالک میں چین کی کمپنیوں کی شمولیت کو مزید وسیع کرسکتا ہے۔

HBL بیجنگ کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے، HBL کے چیئرمین، سلطان علی الانہ نے کہا کہ چین میں HBL کے سفر کا آغاز 2005ء میں ہوا تھا جب ہم نے بیجنگ میں اپنا نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ بعد ازاں، 2017ء میں ارومچی شہر میں برانچ آپریشنز کا آغاز ہوا اور آج ہم بیجنگ میں اپنے برانچ آپریشنز کا افتتاح کر رہے ہیں۔ چین میں اپنی فرنچائز کی توسیع ہمارے لیے انتہائی فخر کا موقع ہے اور ہم مقامی تجارت میں تعاون کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے اور HBL کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے اپنے قابلِ احترام کسٹمرز کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

برانچ کے افتتاح پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے،  بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو افسر، محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین ایچ بی ایل کے لیے دوسری ہوم مارکیٹ ہے اور ہم چین میں اپنے بزنس کو مزید وسیع کریں گے۔ چین HBL کی بین الاقوامی حکمتِ عملی کا محور ہے۔ ہم برانچ لائسنس جاری کیے جانے پر ریگولیٹرز کے شکرگزار ہیں جنھوں نے مارکیٹ کے اعتبار سے صلاحیتوں کے فروغ اور کلائنٹس کو بہترین پروڈکٹ اور سروسز کی فراہمی کے لیے ایچ بی ایل جیسے مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی میں انتہائی تعاون کیا ہے۔ HBL پاکستان میں CPEC سے متعلقہ فنانسنگ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور چین میں بینک کی موجودگی کے باعث اب ہمارا ایک منفرد مقام ہے جس کے ذریعے ہم HBL کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے کلائنٹس کو براہِ راست چین میں موجود کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں