جیلیں کرائے پر خالی ہیں

swensk
اسٹاک ہوم(عارف کسانہ) ناروے نے سویڈن سے اپنے قیدیوں اور مجرموں کے لیے جیلیں کرائے پر حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ ناروے کے وزیر انصاف نے سویڈن کے اپنے ہم منصب سے یہ درخواست کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ واضع رہے کہ سویڈن میں مجرموں کی تعداد کم ہونے سے حکومت نے ملک کی چار جیلیں بند کردی ہیں۔2004کے بعد سے سویڈن میں جیل کے سزا یافتہ مجرموں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ چوری چکاری اور دیگر کئی جرائم میں کم سزاوںکی وجہ سے بھی جیل کے قیدیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ ناروے اس صورت حال کا فائدہ اسی طرح اٹھانا چاہتا ہے جیسے کہ 2009 میں بیلجئم نے ڈچ سے معائدہ کرکے اپنے قیدیوں کے لیے وہاں کی جیلیں کرایہ پر لی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں