جھولنے والی کرسی میں ایک ملین کراؤن چھپا کر کسٹم کو جل دینے کی کوشش ناکام۔۔

ایک شخص جو کہ جھولنے والی ایک قدیم کرسی میں ایک ملین کراؤن کی رقم بحری جہاز کے ذریعے چھپا کر ڈنمارک لے جا نے کی کوشش کر رہا تھا راستے میں ہی پکڑا گیا۔مجرم کو عدالت نے ڈیڑھ ملین کراؤن کا جرمانہ اور قید کی سزاء سنائی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم سن دو ہزار بارہ میں یکم اکتوبر کو کوپن ہیگن جانے والے بحری جہاز میں سفر کرنے کے لیے اپنی گاڑی میں ناروے کے بارڈر پر آیا۔یہاں کسٹم حکام نے اس کے ساتھ آنے والی پرانی راکنگ چئیر کو اسکین کیا ۔جس میں کرسی کے خفیہ خانوں میں ڈبے نظر آئے۔مجرم کو اس بات کا علم تھا کہ ناروے سے باہر پچیس ہزار کراؤن سے ذیادہ کی رقمبغیر اجازت نہیں لے جائی جا سکتی۔
اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے اسے دو لاکھ کراؤن جرمانہ اور چالیس دن کی غیر مشروط قید کی سزاء سنائی گئی تھی۔تاہم مجرم کے اپیل کرنے پر اس کا جرمانہ کم کر کے ڈیڑھ لاکھ کراؤن کر دیا گیا تھا۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں