”جو لوگ عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پر جانے پر تنقید کررہے ہیں ، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنماءعلی محمد خان نے ایسی وجہ بتادی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

”جو لوگ عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پر جانے پر تنقید کررہے ہیں ، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنماءعلی محمد خان نے ایسی وجہ بتادی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی محمد خان وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر ہونیوالی تنقید کا جواب دینے کے لیے میدا ن میں آگئے اور ناقدین کو ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی وجہ بھی بتادی۔

واقعات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے کالم میں وزیراعظم کے بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر کے استعمال کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پروزیراعظم کے بچت کے اعلانات پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے نئی بحث چھڑگئی جبکہ سلیم صافی کیخلاف بھی سوشل میڈیا پر مہم زور پکڑگئی لیکن وہ بھی اپنے موقف پر قائم رہے اور اب تحریک انصاف نے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں علی محمد خان نے لکھا کہ ’ وہ لوگ جوبنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر تنقید کررہے ہیں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ تین منٹ کیلئے ہیلی کاپٹر کا خرچ سڑک پر سیکیورٹی کیلئے ضروری پانچ سے سات گاڑیوں سے کم ہے ۔ ہیلی کاپٹر کا سفر زیادہ محفوظ ہے ۔ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے ٹریفک بھی بلاک نہیں ہوتی ‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں