جنوبی ناروے میں سیلاب کا خطرہ

واٹراینڈ انرجی ڈاء ریکٹریٹ water and energy directorate کے محکمے نے جنوبی ناروے کے نو صوبوں کو وارننگ دی ہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے ان علاقوں میں جمعرات تک سیلابی پانی آنے کاخطرہ ہے۔پانی کی سطح سے نیچے واقع علاقے جن میں پہلے بھی سیلاب آیا تھا۔دوبارہ سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔مختلف میونسپلٹیز میں پولیس ریڈکراس اور سول ڈیفنس کے محکموں کو ہائی الر ٹ کر دیا گیا ہے۔جبکہ پچھلے منگل اور بدھ کو پہلے ہی گھروں کے تہہ خانے پانی سے بھر گئے تھے۔جہاں سے مکینوں کا انخلاء کرالیا گیا تھا۔جبکہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں