جمعہ کے روز کئی صوبوں میں سیلاب اور تودے گرنے کا خدشہ

پانی اور انرجی کے محکمے (NVE کے مطابق جمعہ کے روز ناروے کے کئی صوبوں میں سیلابی پانی بھر جانے کا خطرہ ہے۔ان صوبوں میں یہ صوبے شامل ہیںS248r-Tr248ndelag, M248re og Romsdal, Sogn اور Fjordane, Hordaland og Rogaland.۔انرجی کے شعبے کے مطابق خطرے کی سطح پیلے رنگ پر پے جس اک مطلب ہے کہ سیلاب میں کیچڑ اور مٹی کے تودے بھی گرنے کا خطرہ ہے۔جس کی وجہ سے پھسلن میں اضافہ ہو گا۔
مقامی ارباب اختیار نے لوگوں کو خبطرے والے علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جمعرات سے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری بھی شروع ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نیٹ پر V230rnettstedet yr.no موسمی پیشن گوئیاں چیک کرتے رہیں۔
اس کے علاوہ شمالی ناروے میں پانی کی سطح ذیادہ دیر تک بلند رہے گی۔اس کے علاوہ کئی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے بعض پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آئیں گی۔اسی طرح مٹی کے تودے گرے سے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں