جمعہ کے روز نارویجن ائیر لائن ایس اے ایس میں ہڑتال کا امکان

جمعہ کے روز نارویجن ائیر لائن ایس اے ایس SAS کے پائلٹوںکی ہڑتال کا امکان ہے۔ہڑتال کی وجہ فریقین کا اوورٹائم کے معاوضوں کی ادائیگی کے مسلہء پر عدم اتفاق ہے۔جمعہ کی صبح ائیرلائن کے آٹھ پائلٹ ہڑتال کا آغاز کریں گے۔جس سے طویل فاصلے کی پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پروگرام کے مطابق سویڈش اور نارویجن ائیر لائن نے مل کر ہڑتال کرنا تھی تاہم سویڈن نے ہڑتال نہیں کی ۔جبکہ نارویجن ایس اے ایس ائیر لائن نے بدھ کے روز پہلے ہی احتیاطاً سویڈن کی پروازیں معطل کر دی تھیں۔جبکہ ا ئیر لائن ڈینش پائلٹوں سے پہلے ہی نئے معاوضے طے کر چکی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں