جمعرات کے روز اوسلو میں ٹرینوں کی ہڑتال کا قوی امکان

جمعرات کے روز مشرقی ناروے میں ٹرینوں کی ہڑتال متوقعہے ۔جبکہ ٹرینوں کی جگہہ بس سروس بھی مسافروں کو نہیں مہیاء کی جائے گی۔ٹرین سروس اور ریلوے کی تنظیم ایل او کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اگر جمعرات کی رات تک فریقین کے مابین مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو جمعرات کے روز ہڑتال متوقع ہے۔یہ ہڑتال آکرش ہاؤس اور اوسلو کاؤنٹیز میں ہوگی ۔کل اکہتر ٹرینں میں سے اکیاون ٹرینیں اوسلو کے علاقے میں ہیں۔اس طرح ہڑتال کی صورت میں اس علاقے کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اوسلو کی مقامی ٹرینیں سب سے ذیادہ ہڑتال سے متاثر ہوں گی جبکہ اس کے ملحقہ شہر جن میں شی ،شوئیّن،استابیک، اور لیلے استرم
Ski 150 Sk248yen 150 Stabekk and Lillestrom 150 Spikkestad شامل ہیں بھی بہت ذیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رابطہ افسر H229kon Myhre ہوکون نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اس ہڑتال کا قانونی نوٹس لیا گیا ہے اس لیے ہم اس ہڑتال کا با ضابطہ اعلان کرتے ہیں۔اس ہڑتال کا مطلب ہے کہ ٹرین سروس معطل کی جائے گی اور اس کی جگہ بسیں نہیں مہیاء کی جائیں گی۔
تاہم موبائل ٹیبلٹ اور انٹر نیٹ پر ہڑتال کے بارے میں تازہ اور ضروری معلومات فراہم کی جائے گی۔اس وجہ سے مسائل کا پید اہونا لازمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ برگن،ٹرونڈھائم اور کرستیانسن Bergen, Kristiansand and Trondheim میں بھی ٹرین ڈرائیور ہڑتال سے متاثر ہوں گے۔تاہم ان علاقوں میں ایک ایک ٹرین کی سروس جاری رہے گی ۔اور وہاں مسافروں کو اوسلو جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ریلوے تنظیم کے سربراہ کا بیان
ہم مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں لیکن بہت سے مسائل کے بارے میں جواب طلبی ضروری ہے اسلیے ہڑتال کا خطرہ بہت ذیادہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں