جمائمہ خان کی فلم کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا

جمائمہ خان کی فلم کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ مصنفہ اور پرڈیوسر جمائمہ خان کی کراس کلچرل رومینٹک وکامیڈی فلم  (واٹز لو گوٹو ڈو ود اٹ ) کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔اس فلم کا اعلان پچھلے سال نومبر ۲۰۲۰ میں کیا گیاتھا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جمائمہ خان بطور پرڈیوسر اس فلم کو پرڈیوس کر رہی ہیں۔اس فلم سے خالصتا دیسی شادی کودکھایا گیا ہے۔

اس فلم میں سجل علی ،شبانہ اعظمی،ایما تھامسپن ،للی جیمس اور شہزاد لطیف سمیت دوسرے لوگ بھی شامل ہیں۔اس فلم کو ڈائریکٹ بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اور فلم میکر شیکر کپور کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں  سٹوڈیو کینل یو کے نے فلم کی پہلی جھلکی جاری کر دی جس میں لڑکے نے سفید رنگ کا کرتہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ایک لڑکی کھڑی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کسی شادی پر ہے۔

یاد رہے کہ رواں   ہفتے کے شروع میں اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر فلم واٹز لو گوٹو ڈو ود اٹ کے سیٹ سے ایک سیلفی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ” ایسے نہ مجھے تم دیکھو “۔

پچھلے سال اپنے انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر شیکر   نے فلم کی کہانی کے متعلق بتایا  کہ اس فلم میں بنیادی طور پر دو مختلف کلچر کے تضاد کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے، یہ ایک مزاحیہ لو سٹوری ہیں،  یہ بتانے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح سے ایک تہذیب کے لوگ اپنی ذہنی پسماندگی کو چھپانے کے لیے اپنی شناخت کوچھپاتے ہیں۔

اگر یہاں بات کی جائے سجل علی کی تو سجل علی اس سے پہلے بالی ووڈ کی فلم مام میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں