جرمنی کے امیر کاروباری شخص کو اپنی بوگاٹی سپر کار 417 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر دوڑانا مہنگا پڑگیا

جرمنی کے امیر کاروباری شخص کو اپنی بوگاٹی سپر کار 417 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر دوڑانا مہنگا پڑگیا

 جرمنی میں ایک امیر کاروباری شخص کے خلاف اپنی سپرکار417کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دی سن کے مطابق 58سالہ ریڈیم پاسر نامی یہ شخص اپنی بوگاٹی سپرکار میں موٹروے پر سفر کر رہا تھا۔ اس دوران اس نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ وہ تو اس ویڈیو کے ذریعے گاڑی کو اس حیران کن رفتار پر چلانے پر شیخی بگھارنا چاہتا تھا مگر یہ شیخی اسے الٹی پڑ گئی اور پولیس متحرک ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاسر نے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اس نے اپنی نیلے رنگ کی بوگاٹی شیرون پر قانون کی خلاف ورزی کی۔ اس گاڑی کی قیمت 25لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 59کروڑ 21لاکھ روپے)ہے۔ یہ گاڑی 1500ہارس پاور طاقت کی حامل ہے۔ یہ 417کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے تاہم کمپنی کی طرف سے اس کی رفتار کی یہ آخری حد رکھی گئی ہے کیونکہ اس سے زیادہ رفتار پر ٹائر پھٹ سکتے ہیں۔ پاسر اس گاڑی کو اس کی آخری حد تک دوڑا رہا تھا، جب اس نے ویڈیو بنائی۔ قانون کی اس خلاف ورزی پر اب اسے ممکنہ طور پر 2سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں