جرمنی میں پناہ گزینوں کا استقبال گرم جوشی سے

سوموار کے روز مزید بیس ہزار شامی پناہ گزین جرمنی پہنچ چکے ہیں۔یہ پناہ گزین آسٹریا کے راستے جرمنی پہنچے۔یہ پناہ گزین کئی یورپین ممالک سے گزر کے آئے تھے۔ان کا استقبال کھانے اور تحائف کے ساتھ کیا گیا۔سوموار کو دوپہر کے اڑھائی بجے جرمنی کے شہر میونخ میں دو ہزار ایک سو افراد کی آمد بذریعہ ٹڑین متوقع تھی۔یہ لوگ آسٹریا سے آئے تھے۔ان کا انتظار شام تک کیا جات ارہا۔اس کے علاوہ کئی لوگ بسوں گاڑیوں کے ذریعے اورپیدل بھی آئے۔
ابھی تک یہ طے نہیں کیا گیا کہ ان پاہ گزینوں کو میونخ میں رکھا جائے گا یا نہیں۔ان کی تعداد اتنی ذیادہ ہے کہ انہیں ایک جگہ پر رکھنا مشکل ہے اس لیے انہیں دوسرے مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
جرمن حکومت نے پناہ گزینوں کی امدا دکے لیے چھ ملین یورو کی رقم مختص کی ہے۔جرمن وزیر اعضم اینجلا مارکل Angela Merkel
کا کہنا ہے کہ ملک میں مہاجرین کی آمد کی وجہ سے بڑی تبدیلی آئے گی۔ہم اس وقت یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آنے والے برسوں میں ملک میں ایک تبدیلی آ رہی ہے اور توقع ہے کہ یہ تبدیلی مثبت ہو۔
NTB/UFN

جرمنی میں پناہ گزینوں کا استقبال گرم جوشی سے“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں