جب رسول کریم ﷺ نے ایک خاتون سے فرمایا ’’ تم ماہ رمضان میں عمرہ کرلینا تمہیں حج کا ثواب ملے گا ‘‘کیا عام مسلمان بھی اس عظیم ثواب سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ،آپ بھی جانئے

جب رسول کریم ﷺ نے ایک خاتون سے فرمایا ’’ تم ماہ رمضان میں عمرہ کرلینا تمہیں حج کا ثواب ملے گا ‘‘کیا عام مسلمان بھی اس عظیم ثواب سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ،آپ بھی جانئے 

رمضان المقدس کا آغاز ہوتے ہی زائرین مکہ مدینہ پہنچ جاتے ہیں اور ماہ رمضان میں وہیں قیام بھی کرتے ہیں کیونکہ اس ماہ میں خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ میں کی جانے والی عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔ماہ مقدس میں جو لوگ عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں ،اس کا ثواب بھی انہیں حج کے برابر ملتا ہے ۔

رمضان المبارک میں کئے ہوئے نیک اعمال کے ثواب میں بھی بہ نسبت دوسرے مہینوں کے اضافہ اور برکت ہوتی رہتی ہے۔ سیدنا ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری خاتون سے پوچھا’’ تو نے ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کیا؟ ‘‘

وہ کہنے لگی ’’ ہمارے پاس صرف دو ہی اونٹ تھے۔ ایک پر میرا خاوند اور بیٹا سوار ہوکر حج کرنے چلے گئے جبکہ دوسرا اونٹ ہمارے لیے چھوڑ گئے جس پر ہم پانی لاتے ہیں ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب ماہ رمضان آئے تو عمرہ کرلینا کیونکہ رمضان کاعمرہ (ثواب میں ) حج کے برابر ہے۔‘‘

یہ حدیث مبارکہ سیدنا جابرؓ نے بھی روایت کی ہے ’’رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔‘‘

امام ابن جوزی ؒ اس حدیث کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ ’’ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ جس طرح حضور قلب اور اخلاص نیت کی بناپرعمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے اس طرح مبارک وقت کی مناسبت سے بھی عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ لکھیں