” جب تک اس آدمی کو جہاز سے نہیں اتارتے میں جہاز نہیں اڑاﺅں گا “ لندن کی فلائٹ اڑانے سے قبل پی آئی اے پائلٹ نے ضد پکڑ لی ، کس کو اتروانا چاہتا تھا ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

” جب تک اس آدمی کو جہاز سے نہیں اتارتے میں جہاز نہیں اڑاﺅں گا “ لندن کی فلائٹ اڑانے سے قبل پی آئی اے پائلٹ نے ضد پکڑ لی ، کس کو اتروانا چاہتا تھا ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز ’پی کے 757‘ میں کپتان اور اسٹیورڈ میں جھگڑا ہوا،جس کے باعث فلائٹ 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 رات 9 بجے لاہور سے لندن روانگی کیلئے تیار تھی کہ اچانک پائلٹ انور چوہدری نے جہاز کے دیگر عملے سے سٹیورڈ اویس قریشی کو سمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے جہاز سے نیچے اتارنے کیلئے کہا ۔انور چوہدری کا کہناتھا کہ اویس قریشی ماضی میں سمگلنگ کے معاملات میں ملوث رہے ہیں ۔

جس کے بعد پائلٹ اور فلائٹ سٹیورڈ کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جو کہ مسافروں کی توجہ کا مرکز بن گیا تاہم اس لڑائی میں جہاز کے دیگر عملے میں پائلٹ کا ساتھ دیا ۔جھگڑے کی صورت میں پرواز تین گھنٹے تاریخ کا شکار ہو گئی جس کے بعد مسافر غصے میں آ گئے اور انہوں نے پی آئی اے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔

معاملہ بڑھا تو اعلیٰ حکام نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کیا اور مسئلے کو حل کیا جس کے بعد پروز آدھی رات کو لندن کیلئے روانہ ہوئی ۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں