”جب بھی فیصلہ ہوگا یہی۔۔۔“معروف قانون دان علی احمدکرد کی ایسی قانونی موشگافیاں جن کے بارے میں جان کر نوازشریف کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی

”جب بھی فیصلہ ہوگا یہی۔۔۔“معروف قانون دان علی احمدکرد کی ایسی قانونی موشگافیاں جن کے بارے میں جان کر نوازشریف کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی

 معروف قانون دان علی احمدکردنے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی اخلاقی فتح ہے اوراب جب بھی فیصلہ ہوگا تو یہی فیصلہ ہوگا ، نوازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہواہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے علی احمدکرد نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ نوازشریف اورمسلم لیگ ن کی اخلاقی فتح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظلم اور زیادتی کی ایک حد ہے جہاں جاکر یہ رک جاتی ہے ۔ نوازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی فیصلہ ہوگا یہی فیصلہ ہوگا ۔ نیب کا کوئی کیس تھاہی نہیں اورنہ ہی وہ ثابت کرسکے ، اس لئے جب بھی اس کیس کاحتمی فیصلہ ہوگا ، نتیجہ یہی آئے گا ۔ اس کے سوا کوئی فیصلہ آہی نہیں سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے کسی بھی لحاظ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں کی جس کی وجہ سے یہ فیصلہ معطل ہواہے ، دس سال قید کی سزا کا معطل ہونا ایک بڑا غیر معمولی فیصلہ ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں