تین اجزاءسے بنانا بریڈ بنانے کی آسان ترکیب

تین اجزاءسے بنانا بریڈ بنانے کی آسان ترکیب

بنانا بریڈ (Banana Bread)یا بنانا کیک بہت سوں کی پسندیدہ چیز ہے مگر اکثریت اسے بازار سے خریدتی ہے، تاہم اب ایک خاتون نے محض تین اجزاءسے بنانا بریڈ بنانے کی ایک ایسی آسان ترکیب بتا دی ہے کہ انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر یہ ترکیب پوسٹ کی ہے۔ خاتون لکھتی ہے کہ ’یہ میری بنانا بریڈ بنانے کی ترکیب ہے جو ایسی مزے دار ہے کہ لوگ انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔ خاص طور پر جب یہ مکھن اور گولڈن سیرپ کے ساتھ پیش کی جائے تو بہت مزیدار ہوتی ہے۔“

خاتون کی بتائی اس ترکیب میں آپ کو صرف تین چیزیںدرکار ہیں۔ ان میں 5کیلے، ایک ٹِن چینی ملا اور پانی خشک کیا ہوا گاڑھا دودھ (Condensed milk)اور اڑھائی کپ بیکنگ سوڈا اور نمک ملا میدہ (Self raising flour) شامل ہیں۔ اب کیلے کو اچھی طرح پھینٹ کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں اور اس میں باقی دونوں اجزاءڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب اس آمیزے کو کیک ٹِن میں میں ڈال دیں۔ اپنے سلو ککر(Slow cooker)کے پیندے میں 3سینٹی میٹر پانی ڈال دیں اور پھر اس میں کیک ٹِن رکھ کر سلو ککر کو ہائی پر رکھ کر دو گھنٹے کے لیے پکائیں۔ دو گھنٹے بعد جب آپ اسے نکالیں گے تو آپ کی مزیدار بنانا بریڈ تیار ہو گی۔ اس کے پیس کریں اور مکھن اور گولڈن سیرپ کے ساتھ پیش کریں۔ خاتون کی یہ پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے اور اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس ترکیب کو گھر میں آزمائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں