تیسری بیوی کو ہسپتال میں عرب شوہر کی عیادت مہنگی پڑگئی

تیسری بیوی کو ہسپتال میں عرب شوہر کی عیادت مہنگی پڑگئی

)  تیسری بیوی کو شوہر کی عیادت کےلیے ہسپتال جانا مہنگا پڑگیا، شوہر نے وہیں پراسے طلاق دے دی، اس شخص نے نکاح کے وقت شرط عائد کی تھی کہ شادی کو خفیہ رکھاجائے گا اور بیوی بھی کسی سے ذکر نہیں کرے گی، شوہر موصوف کی یہ شرط لڑکی کے اہلخانہ نے قبول کرلی تھی ۔

نکاح خواں کا کہنا تھا کہ یہ شرط تھی کہ خاتون اس شادی کا ذکر کسی رشتہ دار سے بھی نہیں کریں گی  اور  یہ شرط عائد کرنے کی وجہ پہلے سے شادی شدہ ہونا تھا۔شادی کے کچھ وقت بعد شوہر بیمار ہوگیا اور اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں تیسری بیوی نے فرض زوجیت نبھانے کےلیے ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ شوہر کی عیادت کرسکے لیکن یہ اقدام اسے بہت مہنگا پڑگیا۔

تیسری بیوی کے ہسپتال پہنچنے کے شوہر کے پہلی دو بیویوں کو تیسری شادی کا علم ہوگیا جس کے باعث شوہر نے تیسری بیوی بغیر کچھ سنے اور پوچھے ہسپتال میں ہی طلاق دے دی۔شہری نے موقف یہ اختیار کیا کہ نکاح کے وقت شادی کو صیغہ راز میں رکھنے کی شرط رکھی تھی جسے توڑ دیا گیا، طلاق کی ذمہ دارتیسری بیوی خود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں