تیرہ ہزار پناہ گزین رجسٹر نہ ہو سکے

پچھلے برس حد سے ذیادہ پناہ گزینوں کی آمد کی وجہ سے پولیس انکی رجسٹریشن نہ کر سکی۔اس لیے کہ پولیس کے سسٹم میں انکی رجسٹریشن کی گنجائش نہیں تھی۔نارویجن اخبار Dagens N230ringsliv کے مطابق دو ہزار پندرہ میں کیمپوں میں منتقل کیے جانے والے پناہ گزینوں کی رجسٹریشن نہیں کی گئی تھی۔یہ بات محکمہء امیگریشن کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔امیگریشن دائیریکٹریٹ کے مطابق یہ بہت حساس معاملہ ہے۔اس لیے کہ پولیس کے پاس ہر پناہ گزینکا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔
اس طرح تمام حفاظتی امور خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔یہ بات امیگریشن کے ڈائیریکٹر فرودے Frode Forfang نے ایک اخباری بیان میں کہی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس آئندہ ا س بات کا خیال رکھے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں