ترکش خاتون کے لیے اوسلو پرائز

ترکش خاتون کے لیے اوسلو پرائز

ترکش نثراد خاتون دائیلیک آیان کو انکی کثیر ثقافتی خدمات کے صلے میں اوسلو پرائز دیا گیا ہے۔انہوں نے نارویجن معاشرے میں غیر ملکی نوجوانوں کو مثبت کردار اداء کرنے میں مدد دی۔ترکی کا پس منظر رکھنے والی خاتون دائیلیک آیان نے بدھ کے روز اوسلو کے میئر فابیان  ستانگ سے پرائز وصول کیا۔آیان کئی برسوں سے غیر ملکی تنظیموں میں متحرک ہیں۔انکا مقصد غیرملکی بچوں اور نوجوانوں کو نارویجن معاشرے میں مثبت کردار کا حامل بنانا تھا۔وہ تعلیمی میدان میں اور اسکولوں کی سرگرمیوںاور بنیادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔انہوں نے اپنی انتھک محنت سے اپنے نعرے ،کثیر ثقافت ایک خوبی ہے،کو روزمرہ زندگی کاحصہ بنا دیا ہے۔آیان الاگرا تنظیم میں ایڈمنسٹریٹر ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔اس کا مقصد نارویجن ٹریڈ کے ماحول کو جو کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہے کو بہتر بنانا ہے۔یہ تنظیم نارویجن ٹریڈ انڈسٹری کے اراکین کو دوسرے ممالک کی ثقافت اور زبان سے بہتر طریقے سے روشناس ہونے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔آیان کو اس سے پہلے امریکہ،ترکی کی جانب سے بھی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر پرائز مل چکے ہیں۔

2 تبصرے ”ترکش خاتون کے لیے اوسلو پرائز

  1. I have been browsing online more than 3 hours as of late, but I by no means discovered any fascinating article like yours. Itˇs lovely price sufficient for me. Personally, if all webmasters and bloggers made just right content as you did, the net can be much more useful than ever before.

اپنا تبصرہ لکھیں