تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری عامر راجہ کی جانب سے موس شہر میں گرل پارٹی

 

تحریک انصاف کے  انفارمیشن سیکرٹری عامر راجہ کی جانب سے موس شہر میں گرل پارٹی

 


ناروے میںتحریک انصاف کے نئے منتخب ہونے والے انفارمیشن  سیکرٹری  عامر حسین  راجہ نے جمعہ کی شام ایک گرل پارٹی کا اہتمام کیا۔اس میں دوسرے شہروں سے بھی مہمانوں نے شرکت کی۔جبکہ مہمانوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔یہ پارٹی نہر کے کنارے ٹینٹ لگا کر منعقد کی گئی۔اسکا مقصد تحریک انصاف کے اغراض و مقاصد کو متعارف کروانا اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔اس تقریب کے منتظم اعلیٰ عامر راجہ تھے جبکہ اس میں جوکر شاپس کے مالکان بطور اسپانسرر شریک تھے۔اسکے علاوہ ا س تقریب کے منتظمین میں میاں افتخار،راجہ شکیل،راجہ ذو القرنین ،اور فاروق چوھدری شامل ہیں۔

عامر حسین راجہ ناروے کے شہر موس میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک فعال رکن ہیں۔وہ شہر کے فلاحی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،اور مختلف مواقع پر تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے امجد اسلام امجد اور مسعود انور کے مشاعرے کے انتطامات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس کے علاوہ مسجد کی تعمیر میں بھی کافی سرگرم عمل رہے۔حال ہی میں انہوں نے اپنی آرگنائیزیشن کی بنیاد بھی رکھی ہے۔اسکا مقصد معاشرے کو تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ اور اعلی کوالٹی کی سیکورٹی مہیاء کرنا ہے۔انکا کہنا ہے کہ مستقبل میں سیکورٹی کی اہمیت ذیادہ ہو جائے گی۔پہلے پہل ہر شخص کو آسانی سے سیکورٹی کے شعبہ میں کام مل جاتا تھا لیکن اب یہ اتنا آسان نہیں۔اب اداروں کو تربیت یافتہ سیکورٹی افراد اور آلات چاہئیں۔جو لوگ اس شعبے میں جانا چاہتے ہیں انہیں کسی مستند ادارے سے تربیت لینا ہو گی۔انکا پس منظر صاف شفاف ہونا چاہیے یعنی کہ انکے ذمے کسی قسم کا لزام نہ ہوجو انہیں مشکوک بنا دے۔ہمارے اس ادارے میں اس وقت چار ممبر ہیں جن میں دو ٹرینڈ پولیس مین بھی شامل ہیں ہیں ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عامر راجہ نے کہا کہ اپنی اس آرگنائیزیشن کی طرف سے وہ تحریک انصاف کے تمام جلسوں کو سیکورٹی مہیاء کریں گے جو کہ ناروے میں ہوں گے۔انہوں نے بتایا بطور  انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف انکے ذمہ پارٹی کی کمیونیکیشن ہے جو کہ وہ مختلف سائٹس سے لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اسے سپورٹ دیں۔اس سلسلے میں انہوں نے گرل پارٹی میں شرکاء سے گفتگو بھی ریکارڈ کی جو کہ انہوں نے اپنے فیس بک پر رکھی ہے۔
عامر راجہ سافٹ وئیر پروگرامنگ میں کمپیوٹر انجینیر ہیں۔اس کے علاوہ سیٹلائٹ چینل میں بھی کام کر چکے ہیں۔عامر راجہ نے اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بتایا کہ وہ پاکستان کے لوگوں کے لیے کوئی فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک فائو نڈیشن کی بنیاد رکھی ہے۔اس کا مقصد ایسے غریب لوگوں کو انصاف کی سہولت مہیاء کرنا ہے جو وکیلوں کی فیسیں ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے عدالتوں میں دھکے کھاتے ہیں۔اس کا نام انہوں نے اعجاز فائونڈیشن رکھا ہے۔جبکہ اس میں انکے ساتھ نعمان معظم اور احسن رشید ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کوئی سیاسی لیڈر نہیں بننا چاہتے انکا مقصد صرف کسی نیک مقصد میں مدد کرنا ہے وہ یہ سوچ کر اداروں اور تحریکوں کا ساتھ دیتے ہیں کہ وہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائے اور اس کے بعد وہ کسی اور ضرورتمند کی مدد کے لیے کوشاں ہو جاتے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے الفلاح آرگنائیزیشن کے لیے کام کیا۔موس میں کرکٹ کلب کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک فلاحی کارکن ہوں ۔عامر راجہ بے لوث خدمت کرنے والے پر عظم نو جوان ہیں۔ایسے افراد پاکستانی کمیونٹی کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں