تحریک انصاف نے گورنرسندھ کے لیے نا م فائنل کر لیا ،یہ عہدہ کس کو مل رہا ہے ؟بڑی خبر آگئی

تحریک انصاف نے گورنرسندھ کے لیے نا م فائنل کر لیا ،یہ عہدہ کس کو مل رہا ہے ؟بڑی خبر آگئی

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوزکے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے دھاندلی کے الزام پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کو ہٹا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں