تجہیزوتدفین کے انتظامات کرنے والی فرم کا اشتہار، مالکن نے اپنی تصویر لگائی تو ایک شخص اس پر فدا ہوگیا، لیکن پھر کیا ہوا؟

تجہیزوتدفین کے انتظامات کرنے والی فرم کا اشتہار، مالکن نے اپنی تصویر لگائی تو ایک شخص اس پر فدا ہوگیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ 

) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی ’تجہیزوتدفین‘ کے انتظامات کرنے والی فرم کا بل بورڈ پر اشتہار دیا، جس میں خود اس خاتون کی تصویر بھی لگائی گئی تھی۔ اس تصویر کو دیکھ کر ایک شخص اس پر ایسا فدا ہوا کہ تلاش کرتے ہوئے اس کے پاس پہنچ گیا اور اب دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ دی سن کے مطابق اس 56سالہ آدمی کا نام مائیک بریمن ہے جس نے لوئس کک کی تصویر اس کی کمپنی کے اشتہار میں بل بورڈ پر دیکھی۔ وہ اسے اس قدر پسند آئی کہ ایک نظر دیکھتے ہی وہ دل ہار بیٹھا۔

مائیک نے لوئس کی تصویر دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ پر اس کی تلاش شروع کی اور سوشل میڈیا پر اس کا اکاﺅنٹ تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا اور وہاں اسے پیغام بھیج کر دل کا حال سنا دیا۔ مائیک نے لوئس سے ملاقات کی درخواست کی جو اس نے قبول کر لی۔ دونوں ملے اور اس ملاقات میں لوئس کو بھی مائیک سے محبت ہو گئی اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ 51سالہ لوئس کا کہنا ہے کہ ”مائیک نے جس طریقے سے مجھے پسند کیا تھا، ابتداءمیں مجھے اس کی بات مذاق لگی مگر اس کے پے درپے پیغامات پر میں نے اسے سنجیدہ لیا اور ملاقات پر رضامند ہو گئی۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں