تارکین وطن کے والدین کے لیے نارویجن ویزے کا مسئلہ

norsk visa

ناروے میں بسنے والے تارکین وطن کو اپنے والدین کو وزٹ ویزہ پر بلانے کے لیے مسائل کا سامنا ہے۔نئی حکومت کی آمد کے بعد سے نارویجن ایمبیسی ناروے آنے والے والدین کو ایک ساتھ ویزے جاری نہیں کر رہی۔بلکہ انہیں علیحدہ علیحدہ اور آگے پیچھے ویزہ دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ تارکین وطن کے نو جوان بہن بھائیوں کو بالکل ویزے نہیں دیے جا رہے۔اس کے بجائے تعلیم اور جاب حاصل کرنے کے ویزے آسانی سے جاری کر دیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں