تارکین وطن والدین کے لیے موسم سرماء کے لباس کی معلومات

تارکین وطن والدین کے لیے موسم سرماء کے لباس کی معلومات

 

یہ بات سب غیرملکی پس منظر رکھنے والے والدین نہیں جانتے کہ انکے بچوں کو ناروے کی برفانی ٹھنڈ سے بچنے کے لیے کیسا لباس پہننا چاہیے۔اس لیے محکمہ صحت نے ایسے والدین کی رہنمائی کے لیے ایک معلوماتی پروگرام ترتیب دیا ہے۔موسم سرماء کی ٹھنڈی ہوائوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرانے اوسلو میں فیملی ہائوس کی جانب سے بچوں کے موسم سرماء کے لباس کے بارے میں ایک معلوماتی پرچہ پانچ مختلف زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔یہ پرچہ صومالوی،ترکی،ویتنامی،اردو اور انگلش زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔اس طرح یہ معلومات والدین اپنی مادری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔پرانے اوسلو میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مہر داد گنجی نے کہا کہ وہ تارکین وطن جو گرم ممالک سے آئے ہیں وہ یہاں کی سردی سے ناواقف ہیںاور بچوں کو صحیح لباس نہیں پہناتے اکثر غیر ملکی بچوں کے لباس کے نیچے اونی لباس نہیں ہوتا اور کئی بچے موسم گرماء کے جوتوں میں گھومتے ہیں۔ا گر یہ بچے کئی روز تک ایسا ہی لباس استعمال کریں گے تو انکی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔بچوں کو مناسب لباس نہ پہنانا نرسری اسکولوں کا بڑا مسئلہ ہے اس لیے یہ معلوماتی پرچے نرسری اسکولوں کے والدین کو انکی مادری زبانوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں