تارکین وطن تعصب کا شکار

تارکین وطن تعصب کا شکار

صرف غیر ملکی نام ایک درخواست گزار کو انٹر ویو میں بلائے جانے کے چانس کو پچیس فیصد تک کم کر دیتا ہے۔جبکہ غیر ملکی پس منظر رکھنے والے تارکین وطن مرد اسی گروپ کی خواتین سے بھی ذیادہ نظر انداز کیے جاتے  ہیں۔یہ رپورٹ ایک مقامی تحقیقی ادارے  ISF    نے تیار کی ۔اس رپورٹ کے مطابق تارکین وطن مرد ملازمتیں کرنا چاہتے۔ ہیں لیکن مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر ملازمتیں حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔نارویجن زبان پر عبور نہ ہونا۔قابلیت میں کمی۔سماجی نیٹ ورک اور جان پہچان کی کمیاس بات کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کس شعبے میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کثیر ثقافتی شعبے کی سربراہ ایلی کرستین کا کہنا ہے کہ وہ نارویجن جو کثیر ثقافتی شعبوں کی تعلیم اور معلومات رکھتے ہیں انکا رویہ دوسر  ے نارویجنوں کی نسبت غیر ملکیوں سے بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیکھ بھال کے اداروںمیں خواتین ملازموں کو مرد ملازمین کی نسبت ذیادہ فوقیت دی جاتی ہے۔وہاں ہمیشہ تارکین وطن ملازمین کی ضرورت رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں