تاحال سعودی عرب میں موجود پاکستانی حجاج کرام کے لیے ایسا کام کردیا گیا کہ جان کر ہرپاکستانی خوش ہوجائے گا

1

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے حجاج کرام کی اکثریت اپنے اپنے ممالک میں واپس پہنچ گئی ہے تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جو تاحال ریاست میں موجود ہیں ، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی حجاج کرام کو خوش آمدید کہنے کے لیے رواں ہفتے کے آغاز میں النزاح کے نواحی سنٹرمیں ایک فیسٹول یا تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برکینا فاسو، الجیریا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے حجاج نے شرکت کی، اس موقع پر مکہ اور حجاج کرام کی میزبانی میں تاریخی کردار سے متعلق ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی

عرب نیوز کے مطابق فیسٹول کا اہتمام کرنیوالے عادل حفیظ نے اس تقریب سے حجاج کرام کو مقامی کلچر اور مکہ کے روایتی ورثے سے متعلق جاننے کا موقع ملا، مکہ کی اپنی تاریخ ہے اور حجاج کرام کو اس سے باخبرہوناچاہیے ۔ انہوں نے حجاج کرام اور مکہ کے درمیان تعلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ صرف رسم پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ انہیں مکہ کی تاریخ بھی معلوم ہونی چاہیے ، جب آپ مکہ کو دیکھتے ہیں تو آپ کو تاریخی وسائل ، آثار قدیمہ ،

میوزیم اور آثارقدیم کی ثقافت بھی دیکھتے ہیں، اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مکہ کی ثقافت اورورثے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے ۔
فیسٹول میں شریک ایک پاکستانی حاجی خالد مشتاق نے کہاکہ ’ہم اس شاندار شو کو سراہتے ہیں اور اس سے مکہ کے کلچر کے بارے میں بہت کچھ سیکھا، اس سے ہمیں یہ بھی موقع ملا کہ یہاں آنے والے لوگوں سے اپنی تقافت کا تبادلہ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں