بیکری مالکان کو کئے جرمانے واپس نہ کرنے پر صوبائی وزیر، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میں فون پر تلخ کلامی، ندیم کامران نے تبادلے کی دھمکی دیدی

بیکری مالکان کو کئے جرمانے واپس نہ کرنے پر صوبائی وزیر، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میں فون پر تلخ کلامی، ندیم کامران نے تبادلے کی دھمکی دیدی

 صوبائی وزیر ملک ندیم کامران اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان موبائل فون پرتلخ کلامی ہو گئی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق جرمانے واپس نہ کرانے پر صوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر کو تبادلے کی دھمکی دی‘ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی ہے‘ اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے احترام رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ساہیوال کی متعدد بیکریوں کو 50 ‘ 50 ہزار روپے جرمانے کئے گئے جس کے بعد بیکری مالکان نے کارروائی کو توہین آمیز اور غیرقانونی قرار دیا اور بیکری مالکان اکٹھے ہوکر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے پاس گئے اور انہوں نے تمام روداد سن کر اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور کو موبائل فون پر بیکری مالکان کو جرمانے واپس کرنے کا حکم دیا لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی وزیر کا حکم ماننے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں