بیورنڈال ویک اینڈ اسکول کے بچوں کو انعامات بھیج دیے گئے

گزشتہ ہفتہ بیورنڈال ویک اینڈ اسکول کو اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے حسب وعدہ انعامات بذریعہ پوسٹ روانہ کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ دو طالبات عائزہ اور مائرہ نے انعام وصول ہونے کی اطلاع شکریہ کے ساتھ دی ہے۔ جبکہ باقی بچوں سے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی گزارش ہے کہ جن بچوں کو انعامات مل گئے ہیں وہ نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھیں کہ انہیں یہ چھوٹا سا انعام بذریعہ ڈاک وصول کرنا کیسا لگا اور وہ اس پر کیا کریں گے؟
مثلاً
۱۔ اس چھوٹی ڈائری پر اردو اور نارویجن الفاظ لکھیں گے؟
۲۔پرندوں اور جانوروں کے نام اردو اور نارویجن میں لکھیں گے؟
ڈرائنگ کریں گے یا پھر کچھ اور۔
بچے یہ پیغام اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے باکس میں اپنے گھر کے کسی بڑے کے ساتھ جا کر لکھ سکتے ہیں۔
بچوں سے گزارش ہے کہ وہ اس ڈائری کو سنبھال کر رکھیں اور بچوں کے پروگرام میں ساتھ لائیں تاکہ دوسرے بچے بھی اسے دیکھ سکیں اور یہ بھی کہ بچوں نے اس چھوٹے سے انعام کو کیسے استعمال کیا۔
بچوں سے اور ان کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اس کے بعد بھی اردو کلاس میں ملنے والے تمام انعامات سنبھال کے رکھیں تاکہ وہ بچوں کے پروگرام میں باقی بچوں کو دکھا سکیں۔اور انکی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں