بیلاروس میں پھنسے ہوئے مہاجرین کو لانے لے جانے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف یورپین یونین کا قانون

یہ معاملہ ان جنگی مہاجرین کا ہے جو کہ بیلا روس اور پولینڈ کے سرحدی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان مہاجرین کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔ یورپین یونین کی سربراہ ارسولا وان نے ان مہاجرین کو لانے لے جانے میں استعمال ہونے والی تمام ٹرانسپورٹ کی فہرستیں تیار کر کے انہیں بلیک لسٹ قرار دینے کے قانون کی تجویز ٹویٹر پر دی ہے۔
یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یورپ بیلا روس سے بدلہ لینے کے لیے کمزور لوگوں کو استعمال کر رہا ہے۔اس یے کہ بیلا روس سے الیگزینڈر لوکاشنکو کے مخالفین پر جبر کی سزا دی ہے۔ ووندر لین نے لکھا ہے کہ اس سلسے میں یورپین یونین کئی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور بیلا روس جانے والی تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے جبکہ عراق نے اپنے ساڑھے چار سو افراد کو واپس بلا لیا ہے۔
یورپین یونین کے مطابق وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ وان ڈیر لین نے یورپین پارلیمنٹ کو بتایا کہ یہ کوئی ہجرت کا بحران نہیں ہے بلکہ یہ ایک آمرانہ ملک کا اپنے جمہوری پڑاسی ملک کو کمزور کرنے ک اقدام ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں