بیس نارویجن پولیس اہلکار ملازمت سے محروم

اسپیشل پولس تحقیقی شعبے کے مطابق پچھلے سال بیس پولیس اہلکار اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ان میں سے ایک پولیس اہلکار خاتون تھی۔ان میں سے چار کیسز میںملازمتوں سے برطرفی کی وجہ کرپشن تھی۔جبکہ دو سو گیارہ پولیس اہلکاروں کو مختلف جرائم کی وجہ سے سزائیں دی گئیں۔
ملازمت سے برطرفی کی بیشتر وجوہات میں رشوت ستانی شامل ہے۔اس کے علاوہ جنسی قوانین کی خلاف ورزی،اختیارات کا ناجائز استعمال بے جا خوف و ہراس پیدا کرنا اور نشہ کا استعمال جسے جرائم شامل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں