بیرون ملک نارویجنوں کے خفیہ اثاثے

اس سال نارویجنوں کے دو سوپچانوے خفیہ اثاثوں کا پتہ چلا ہے ۔اس کی بڑی وجہ پکڑے جانے کا خوف ہے جو اس سے پہلے کبھی بھی اتنا ذیادہ نہیں تھا۔یہ اثاثے ٹیکس محکمے کے نوٹس میں لائے گئے ہیں۔محکمہء ٹیکس کے ڈائیریکٹر Hans Christian Holte . ہانس کرسچن ہولٹے نے ٹی وی ٹو کے نیوز چینل سے بات کرتے ہو ئے بتا یا کہ ان خفیہ اثاثو ں کی تعداد پچھلے برس کے مقابلے میں دوگنی ہے ۔جبکہ مجموعی طور پر ان کی مالیت سات بلین نارویجن کرائون کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ان میں سے ایک سو ترتالیس اثاثے سوزر لینڈ میں اٹھارہ برطانیہ میں ,سولہ امریکہ میں جبکہ تیرہ لکسمبرگ میں پائے گئے۔اس کے علاوہ دوسرے ممالک اور ناروے میں بھی موجود ہیں۔ان میں متفرق اثاثے کم مالیت سے لیکر عربوں کرونے کی مالیت کے اثاثے شامل ہیں۔ہولٹے نے اس بات کی وارننگ دی کہ آج پچھلے دو تین برس کے مقابلے میں اپنی رقوم کو سوئس بنیکوں میں چھپانا بہت مشکل ہے۔اگر تم پکڑے جائو تو اس بات کا خطرہ ہے کہ پینلٹی ٹیکس جو کہ ساٹھ فیصد ہے وہ دینا پڑ جائے گا ا س لیے بہتر ہے کہ خود ہی رپورٹ دے دی جائے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں