بیرون ملک رہنے والے بچوں کے اخراجات کی ادائیگی کے قانون میں ترمیم

فنانس کی وزیر سیو جانسن نے ایک اخباری گفتگو میں کہا ہے کہ وہ بچے جو بیرون ملک طویل مدت کے لیے رہیں گے انکے ماہانہ اخراجات کے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔پہلے یہ مدت ذیادہ سے ذیادہ چھ ماہ تھی ۔مگر اب تعلیمی اداروں سے آنے والی تجاویز کی وجہ سے یہ مدت کم کر کے تین ماہ کر دی گئی ہے۔اس لیے کہ طویل عرصہ تک اسکولوں سے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے بچوں کو نارویجن زبان پر عبور حاصل کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور انٹیگریشن بھی ٹھیک سے نہیں ہو پاتی۔
یہ قانون کونسل میں جمعہ کے روز پیش کیا جائے گا۔جبکہ وہ بچے جن کے والدین بیرون ملک ملازمتوں کی وجہ سے رہ رہے ہیں ان پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہو گا۔سیو جانسن نے ان طلباء کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا ہے جو طویل غیر حاضری کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے۔اس لیے ماہانہ اخراجات کی ادائیگی صرف تین ماہ تک کرنے کے قانون سے بہتری کی امید ہے۔
ناروے میں ہر بچہ کو ماہانہ نو سو سترکراؤن ادا کیے جاتے ہیں۔جبکہ تین ماہ کے قانون کی وجہ سے گورنمنٹ کو تین ملین کراؤن کے لگ بھگ بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں