بیروزگاری کی شرح میں کمی ۔۔مزید ملازمتوں کے مواقع 

ادارہء روزگار ناو NAV کے مطابق اس سال مین پاور کے مقابلے میں مزید افراد روزگار پر بحال ہوئے ہیں اس طرح بیروزگاری کی شرح میں دو اعشاریہ سات فیصدکمی ہوئی ہے۔محکمہء کے مطابق بیروگاری کی شرح میں یہ کمی پچھلے نو ماہ سے مسلسل ہو رہی ہے۔
ناویجن وزیر اعظم نے ایک بیان میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ناروے میں بیروزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے اور نو جوانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی پالیسی کامیاب ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نارویجن مالیاتی ادروں اور ملازمتوں کی جو تصویر کشی لیبر پارٹی نے کی ہے وہ درست نہیں ہے۔بیروزگاری میں کمی پچھلے موسم گرماء سے توقع سے ذیادہ ہے جبکہ ڈائیگرام کے مطابقاصل ڈورتحال اس کے الٹ ہے۔
بیروزگاری کی شرح میں مزید کمی کی توقع
محکمہء روزگار کی ڈائیریکٹر Sigrun V229geng کے مطابق پچھلے نو ماہ سے مسلسل بیروزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے اور ابھی اس میں مزید کمی کی توقع ہے۔وزارت روزگار کی وزیر انیکن ہاؤگلی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں روزگار کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کچھ بیروزگاری ضرور ہوئی ہے لیکن پھر بھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
مزید روزگار کے مواقع
وزیر روزگار انیکن نے کہا ہے کہ اس وقت تما م کاؤنٹیز کی انڈسٹریز میں مزید ملازمتوں کے مواقوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس لیے اس وقت محکمہء روزگار مزید ملازمتوں کا اعلان کرے گا۔اب بیروزگاری کی شرح پہلے کے مقابلے میں آدھی رہ گئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں