” بہت زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے مجھے نوکری نہیں ملتی” پلاسٹک سرجری پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کرنے والی 22 سالہ لڑکی کی کہانی

یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی نے باربی ڈول جیسا نظر آنے کیلئے 75 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ 57 لاکھ روپے) خرچ کردیے۔ اب اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے حد سے زیادہ خوبصورت ہونے کی بنا پر نوکری نہیں مل رہی ۔

باربرا لونا سائپس نے پہلی سرجری 17 برس کی عمر میں کرائی تھی اور اب تک وہ 10 سرجریز کراچکی ہے۔ باربرا کا کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت ہے اس لیے اسے کوئی نوکری نہیں ملتی۔

بابرا کے مطابق وہ استقبالیہ پر نوکری کرتی تھیں لیکن مرد اسے دیکھ کر پاگل ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں وہ نوکری چھوڑنا پڑی۔ کئی جگہ نوکری نہ ملنے کے بعد اب باربرا ویب کیم ماڈل کے طور پر کام کرتی ہیں۔

باربرا کے مطابق انہوں نے پہلی نوکری اسٹیٹ ایجنٹس کی اسسٹنٹ کے طور پر 15 برس کی عمر میں کی۔ وہ اتنی زیادہ خوبصورت تھیں کہ دفتر کا ہر شخص ان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا چاہتا تھا۔ ” ہم پدرشاہی معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ایک عورت کو اعلیٰ عہدے تک پہنچنے کیلئے مردوں کو جنسی تسکین پہنچانی پڑتی ہے۔”

نوکری چھوڑنے کے بعد 2016 میں باربرا کی ایک امیر نوجوان سے ملاقات ہوئی جس نے اس کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا بیڑا اٹھایا۔ دونوں نے شادی کرلی جس کے بعد باربرا کی سرجریز کے تمام اخراجات اس کے شوہر نے اٹھائے۔ نومبر 2019 میں دونوں کی طلاق ہوگئی جس کے بعد باربرا کو روزگار تلاش کرنے کی ضرورت پڑی۔

باربرا اب ویب کام ماڈل کے طور پر کام کرتی ہیں اور کسی نئے “شکار” کے تلاش میں ہیں۔