بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا، صورتحال کشیدہ

بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا، صورتحال کشیدہ

بھارتی فضائیہ کی دراندازی کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی بھی شروع کردی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کمشنر میر پور ڈویژن محمد طیب کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

کمشنر محمد طیب نے بتایا کہ میر پور ڈویژن میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو علی الصبح بھی بھارتی فضائیہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی اورپاکستان کی حدود میں گھس آئی تھی ۔ پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیاروں کو اپنا ساز و سامان چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں