بھارت نے ٹوئٹر کو دھمکی دے دی

بھارت نے ٹوئٹر کو دھمکی دے دی 

بھارت نے ٹوئٹر کو نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کو تسلیم کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اسے ‘غیردانستہ نتائج’ کا سامنا ہوگا۔

 خبررساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ٹوئٹر کو ایک خط لکھا ہے ۔5 جون کو وزارت آئی ٹی کی جانب سے ٹوئٹر کے ڈپٹی جنرل کونسل جم بیکر کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا بھارتی وزارت آئی ٹی کی جانب سے ٹوئٹر کو 26 اور 28 مئی کو نئے قواین کے حوالے سے خطوط ارسال کیے گئے تھے مگر کمپنی کی جانب قوانین کو مکمل طور پر تسلیم کرنے یا وزارت کی جانب سے طلب کی گئی وضاحتوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔خط میں مزید کہا گیا خیرسگالی کے اقدام کے طور پر ٹوئٹر کو قوانین کو فوری تسلیم کرنے کے لیے آخری بار مطلع کیا جارہا ہے۔

بھارت میں نئے آئی ٹی قوانین کا اعلان فروری میں کیا گیا تھا اور ان کا اطلاق مئی 2021 کے اختتام پر ہوا، جس کا مققصد سوشل میڈیا پر مواد کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ مختلف کمپنیوں جیسے فیس بک اس کے زیرملکیت واٹس ایپ میسنجر اور ٹوئٹر کو قانونی درخواستوں پر قابل احتساب بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں