بھارت میں چڑیا گھر کے 5 شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق، انتہائی حیران کن انکشاف

بھارت میں چڑیا گھر کے 5 شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق، انتہائی حیران کن انکشاف

بھارت میں اپنی نوعیت کے منفرد کیس میں ایک چڑیا گھر کے 5شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں 12شیر موجود ہیں۔ ان میں سے کئی شیروں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں انکشاف ہوا کہ ان میں سے 5شیروں کو کورونا وائرس لاحق ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس 40ایکڑ سفاری ایریا میں کل 12شیر رہتے ہیں۔ جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 4نر اور ایک مادہ شیر شامل ہے۔نہروزوالوجیکل پارک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھ آنند ککرتے کا کہنا ہے کہ شیروں کی حالت مستحکم ہے۔ ان پر ادویات اثر کر رہی ہیں اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ ہم نے جیسے ہی ان میں علامات دیکھیں، ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے تھے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں