بھارت سے پاکستان کی سیر پر آنے والے نوجوان نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ تعریفوں کے پل باندھ دیے؟ جان کر آپ کو بھی فخر ہوگا

بھارت سے پاکستان کی سیر پر آنے والے نوجوان نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ تعریفوں کے پل باندھ دیے؟ جان کر آپ کو بھی فخر ہوگا

ایک بھارتی نوجوان پاکستان کی سیاحت پر آیا اور لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے وہ موٹروے پر مسافروں کے لیے کیے گئے انتظامات دیکھ کر اس قدر متاثر ہوا کہ اس نے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

نوجوان نے بتایا کہ ”میں چند دن پہلے بھارت سے پاکستان آیا لیکن اب تک مجھے ایسے ہی لگ رہا تھا جیسے میں بھارت میں ہی موجود ہوں لیکن آج یہاں موٹروے پر پہنچ کر مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میں کسی دوسری ملک میں ہوں۔ “

نوجوان نے مزید کہا کہ ”میں اس وقت لاہور، اسلام آباد موٹروے پر ایک بس سٹاپ پر کھڑا ہوں جہاں گاڑیاں پارک کرنے کے لیے لائنیں لگا کر جگہیں مخصوص کی گئی ہیں۔ صفائی کا بہترین انتظام ہے اور سٹاپ پر دنیا کے تمام مشہور فوڈ برانڈز کی برانچز موجود ہیں۔ یہاں مک ڈونلڈز سمیت 15سے 20برانڈز کی برانچیں ہیں اور میں ان انتظامات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ کم از کم یہاں لوگوں کو اتنی عقل تو ہے کہ مسافروں کو کس طرح کی سہولیات دینی ہیں۔ جس کسی نے بھی یہ کام کیا ہے میں اسے سلام پیش کرتا ہوں۔“ نوجوان نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ ”جو کوئی بھی اچھا کام کرے اس کی تعریف ہونی چاہیے، ویل ڈن پاکستان۔“

اپنا تبصرہ لکھیں