بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ،پانچ معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

000

 بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ برقرار ہے اور گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔بھارتی فوج نے ہفتے کے روز باندی پور میں سرچ آپریشن کے دوران 5نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

واقعہ کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور اس دوران بھارتی فوج کی مظاہرین سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اہل علاقہ نے بھارتی فوج کا محاصرہ رتوڑ دیا اور کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کیا,مظاہرین نے بھارتی فوجی کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس پرمظاہرین کو منشترکرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاہرین نے پتھراو¿ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں