بھارتی حکومت نے گائے کے گوبر سے ٹوتھ پیسٹ بنانے کی تیار کرلی

بھارتی حکومت نے گائے کے گوبر سے ٹوتھ پیسٹ بنانے کی تیار کرلی

مودی سرکار نے گائے کے گوبر اور پیشاب سے شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، تیل اور کینسر کی ادویات بنانے کی تیاری کر لی۔ دی پرنٹ کے مطابق بھارت سرکار نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کا نام SUTRA-PIC India رکھا گیا ہے۔ یہ ایک بین الوزارتی سرمایہ کاری پروگرام ہے جس کے تحت سائنسدانوں کی ٹیموں کو فنڈنگ کی جائے گی اور ان سے گائے کے گوبر اور پیشاب سے مذکورہ مصنوعات بنوائی جائیں گی۔

اس پروگرام میں ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، وزارت برائے آیورویدا و یوگا ، وزارت برائے نیو اینڈ ری نیو ایبل انرجی، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ شامل ہیں جو سائنسدانوں نے یہ مصنوعات بنوائیں گی اور اس کے لیے فنڈنگ کریں گی۔ بھارت سرکاری نے اس منصوبے کے لیے سائنسدانوں سے تجاویز مانگ لی ہیں اور اگلے مرحلے میں سائنسدانوں کی ٹیموں کا انتخاب ہو گا اور مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے تحقیق کا کام ان کے ذمہ لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں