”بھارتی حکومت میرے خلاف کارروائی کیلئے اس عالمی ادارے پر دباﺅ ڈال رہی ہے“ ڈاکٹر ذاکر نائیک کھل کر بول پڑے

”بھارتی حکومت میرے خلاف کارروائی کیلئے اس عالمی ادارے پر دباﺅ ڈال رہی ہے“ ڈاکٹر ذاکر نائیک کھل کر بول پڑے

بھارت سے تعلق رکھنے والے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے انٹرپول پر دباﺅ ڈال رہی ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ایک بیان میں کہا انہیں معلوم ہے کہ کس طرح بھارتی حکومت ان کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے انٹرپول پر دباﺅ ڈال رہی ہے، ’ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرپول نے بھارتی حکومت کی مذہبی سکالر کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ ’ مجھے یقین ہے کہ انٹرپول کسی قسم کے دباﺅ میں نہیں آئے گا‘۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے واضح کیا کہ ان کے خلاف ابھی تک کسی قسم کا ریڈ کارنر نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بھارت کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ تنظیم پر پابندی لگنے کے بعد اسلامی سکالر 2016 میں بھارت سے چلے گئے تھے، پہلے ان کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ وہ ملائیشیا میں رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں