بھارتی ائیر فورس کے سربراہ نے بیچ چوراہے میں ہانڈی پھو ڑ دی ،بھارتی فضائیہ کی بڑی خامی بے نقاب کردی

بھارتی ائیر فورس کے سربراہ نے بیچ چوراہے میں ہانڈی پھو ڑ دی ،بھارتی فضائیہ کی بڑی خامی بے نقاب کردی

بھارتی ائیر فورس کے سربراہ بریندر سنگھ دھنووا نے اپنے ہی ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نئی دہلی میں ہونے والے سیمینار میں بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میںبھارتی ائیر فورس کے سربراہ نے کہا کہ مگ 21 طیارے 44 سال پرانے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی مگ 21 طیارے اڑارہے ہیں، اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا۔

خیال رہے کہ روسی ساختہ مگ 21 طیارے بھارتی فضائی بیڑے میں 74-1973 میں شامل کیے گئے تھے اور یہ طیارے اب بھی بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔کئی مگ 21 طیارے دوران پرواز حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک مگ 21 بھی شامل تھا۔ پاکستان نے گرائے جانے والے مگ 21 کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں