بچپن کے دوست بڑھاپے میں بھی ساتھ رکھنے کا سائنسدانوں نے بہترین فائدہ بتادیا

بچپن کے دوست بڑھاپے میں بھی ساتھ رکھنے کا سائنسدانوں نے بہترین فائدہ بتادیا

زندگی کی ڈگر پر چلتے بچپن کے دوست کہیں بچھڑ جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بچپن کے دوستوں کو بڑھتی عمر میں ساتھ رکھنے کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر لوگ بچپن کے دوستوں کو ڈھونڈنا شروع کر دیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو شخص بڑھاپے میں بچپن کے دوستوں کو ساتھ رکھتا اور ان سے ملتا جلتا رہتا ہے اس کا بلڈپریشر کم رہتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار بھی نہیں ہوتا۔اس کے نتیجے میں اسے دل اور دماغ کے عارضے کم لاحق ہوتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ جینی کنڈف کا کہنا تھا کہ ”بڑھاپے میں صرف ہماری اچھی مالی حالت اور گھر والوں کی طرف سے بہتر نگہداشت ہی ہماری صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتی، بچپن کے دوستوں کا ساتھ ہونا بھی بے شمار طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ بچپن کے دوستوں کا ساتھ تمام عمر انسان کی صحت کے لیے بہتر رہتا ہے کیونکہ بچپن کے دوستوں سے ہمیں خود کو صحت مند رہنے کی جو ترغیب ملتی ہے وہ کسی اور سے نہیں ملتی۔ ان کے ساتھ ہم وہ باتیں کر سکتے ہیں جو ہم کسی اور سے نہیں کر سکتے اور یہ باتیں ہمیں ڈپریشن اور دیگر ایسے عارضوں سے بچاتی ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں