بچوں کے تشدد میں ملوث جوڑا رومانیہ منتقل

ناروے یں پچھلے برس بچوں پر والدین کے تشد د کی وجہ سے رومانیہ کے جوڑے کے پانچ بچے نارویجن چائلڈویلفئیر کے محکمہء نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔اس وجہ سے مختلف ممالک جن میں یورپین اور شمالی امریکہ کے ممالک شامل ہیں میں چائلڈ ویلفئیر کے محکمہء کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ یہ واقہ پچھلے برس کے موسم خزاں میں پیش آیا۔اس برس اس خاندان کو محکمہء نے بچے واپس کر دیے لیکن والدین کے خلاف بچوں پر تشد دکا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس دوران بچوں کے والدین اپنے بچوں سمیت اپنے ملک رومانیہ میں منتقل ہو گئے۔جب ایک نارویجن صحافی نے ان سے انٹر ویو کی کوشش کی انہوں نے گفتگو سے انکار کردیا۔اس کے بعد اس جوڑے کے وکیل سے رابطہ کیا گیا اس نے بتایا کہ وہ اس مقدمہ کی وجہ سے ملک سے فرار نہیں ہوئے بلکہ وہ عدالت میں اپنی پیشی کے موقع پر ضرور آئیں گے۔
جبکہ رومانیہ کے مقامی ٹی وی چینل پر انٹر ویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ جانتے تھے کہ ناروے میں بچوں کو مارنا پیٹنا جرم ہے اس کے باوجود انہوں نے ان پر تشدد کیا اور ان کے کان مروڑے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں